Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

بلاول بھٹو کی امریکی نمائندہ خصوصی دلاورسید سے ملاقات

وزیرخارجہ نے امریکا کی جانب سےفراہم کردہ معاونت کو سراہا
شائع 26 ستمبر 2022 02:20pm
بلاول بھٹوزرداری نے امریکی نمائندہ خصوصی دِلاورسید
بلاول بھٹوزرداری نے امریکی نمائندہ خصوصی دِلاورسید

وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے امریکی نمائندہ خصوصی دِلاورسید سے ملاقات میں پاکستان میں سیلاب کی صورتحال اوراقدامات پرتبادلہ خیال کیا۔

امریکی نمائندہ خصوصی سے ملاقات میں وزیر خارجہ کے ہمراہ حِناربانی کھر،مسعودخان اوردیگرسینئراہلکار بھی موجود تھے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکی معاونت اورپاک امریکا تجارتی تعلقات سےمتعلق گفتگوکی گئی، جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکا کی جانب سےفراہم کردہ معاونت کو بھی سراہا۔

اس کےعلاوہ ملاقات میں پاک امریکا دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان

Bilawal Bhutto Zardari

USA

Dilawar Syed