Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈارکے آنے کی خبرپرہی ڈالر کے پَرکٹنے لگے

رواں ماہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 18 روپے 42 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2022 04:32pm
آرٹ : خطیب احمد
آرٹ : خطیب احمد

کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی انٹربینک میں ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر کے روز انٹربینک میں 2 روپے 63 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 237.02 روپے پربند ہوا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں 3 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 238.65 روپے ہے۔

رواں ماہ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 18 روپے 42 پیسے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

اس سے قبل انٹربینک اوراوپن بینک کے نرخوں میں فرق 10 روپے سے زائد ہو تھا جب کہ گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی قدر 240 روپے سے تجاوز کرگئی تھی۔

خیال رہے کہ پچھلے کاروباری روزملکی تبادلہ منڈیوں میں 6 پیسے کمی کے بعد ڈالر239 روپے 65 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا تھا۔

PMLN

Ishaq Dar

پاکستان

Finance minister

interbank

US Dollars