Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سارہ قتل کیس: پولیس نے جائے وقوعہ پرکیا دیکھا؟

قتل کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج
شائع 24 ستمبر 2022 10:40am

اسلام آباد کےعلاقے چک شہزاد کے ایک فارم ہاؤس میں سینیئرصحافی ایازامیرکی بہو کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایازامیرکی بہوسارہ کو ان کے بیٹےشاہنوازامیرنے دوروزقبل لڑائی جھگڑے کے بعد قتل کردیا تھا، جمعرات 24 ستمبرکی شب پیش آنے والا یہ واقعہ میڈیا پرگزشتہ روزسامنے آیا۔

مقتولہ سارہ کی فیملی کینیڈا میں رہائش پزیرہونے کے سبب قتل کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے ایس ایچ اوسب انسپکٹرنوازش علی خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پراس حوالے سے متضاد اطلاعات دیکھنے میں آئیں،تاہم ایف آئی آر کے اندراج کے بعد اس قتل سے متعلق جزیات واضح ہوگئی ہیں۔

قتل کی دفعہ 302 کے تحت درج کیے جانے والی اس ایف آئی آر کے متن کے مطابق پارک روڈ نزد چٹھہ بختاور پرموجود پولیس ٹیم کو فون پرقتل کی اطلاع ملی جس پرانہوں نے فارنزک ٹیم کوآگاہ کرنے کے بعد لیڈی کانسٹیبل کو ہمراہ لیا اوررات تقریبا 10 بجر کر 40 منٹ پر فارم ہاؤس نمبر 46 چک شہزاد اسلام آباد پہنچے۔

وہاں موجود خاتون ثمینہ دخترامیرعلی شاہ نے پولیس کو بتایا کہ ، ”میرے بیٹے شاہ نوازامیروالد ایازامیرکا اپنی زوجہ سارہ انعام سے لڑائی جھگڑا ہوا اوراس نے سارہ کر سرپرڈمبل کے وارسے قتل کردیا ہے، میرا بیٹا اس وقت گھرمیں ہی موجود ہے اوراس نے نعش ادھرہی چھپا دی ہے۔“

ایف آئی آر کے مطابق شاہنوازنے پولیس ٹیم کو دیکھ کرخود کوکمرے میں بند کرلیا جسے دروازہ کھلواکرقابو کیا گیا تواس کے ہاتھوں اورشرٹ پرخون کے نشانات موجود تھے، قتل کااعتراف کرنے والے ملزم نے بتایا کہ نعش باتھ روم کے ٹب میں چھپا دی ہے جس کی برآمدگی پر مقتولہ کے سرپرزخم پائے گئے، جس کے بعد نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے پولی کلینک بھجوادیا گیا۔

ملزم شاہنوازنے مزید انکشاف کیا کہ جس ڈمبل کے ذریعہ قتل کیا وہ بیڈ روم میں ہی صوفہ کے نیچے چُھپادیا ہے، شاہنواز نے آلہ قتل پولیس کو خود نکال کردیتے ہوئے بتایاکہ اسی ڈمبل سے سارہ کے سرپرمتعدد وار کیے۔ پولیس کے مطابق ، “ ڈمبل پرخون اور بال لگے پائےجس کا علیحدہ پارسل بذریعہ فارنزک تیار کروایا جارہا ہے جبکہ ملزم کی خون آلود شرٹ کا بھی علیحدہ پارسل بذریعہ فارنزک ٹیم تیارکروایاجارہا ہے۔“

کینیڈا کی شہریت رکھنے والی 37 سالہ مقتولہ سارہ گزشتہ روز ہی دبئی سے پاکستان پہنچی تھیں جہاں وہ ملازمت کرتی تھیں۔

شاہنوازاورسارہ کی شادی چند ماہ قبل ہی ہوئی تھی جس سے قبل ان کی سوشل میڈیاکے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔

پاکستان

FIR

islamabad police

Ayaz Amir

Ayaz Amir Son

Chak Shahzad

Shahnawaz Amir

Sara Shahnawaz