Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی آج رحیم یار خان میں پاور شو کرے گی

جلسہ گاہ میں 80 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا اسٹیج تیار۔
شائع 24 ستمبر 2022 10:16am
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

پاکستان تحریک انصاف آج رحیم یارخان میں پاورشو کرے گی۔

جلسے کے حوالے سے خواجہ فرید کالج گراؤنڈ میں تیاریاں کی جا رہی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

عمران خان کا خطاب مختلف شہروں میں بڑی اسکرین پر دکھایا جائے گا۔

لبرٹی چوک لاہور، ایف نائن پاک اسلام آباد، کراچی میں یونیورسٹی روڈ اور پشاور پریس کلب میں اسکرین لگائی جائے گی۔

جلسہ گاہ میں 80 فٹ لمبا اور 30 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی کیلئے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی انتظامیہ نے جلسہ گاہ میں 30 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاکستان

karachi

rahim yar khan

PTI jalsa