Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: ملزمان دو کلو سونا اور نقدی لوٹ کر فرار

لاہور میں ملزمان گھر سے دو کلو سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ڈکیتی کی واردات کے...
شائع 23 ستمبر 2022 05:28pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

لاہور میں ملزمان گھر سے دو کلو سونا اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 2 کلو سونا اور 14 لاکھ نقدی لوٹ لی۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے مفرور ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے۔

واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پاکستان

lahore

Street Crimes