Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہاں آگ لگے گی وہاں کا ڈپٹی کمشنرذمہ دار ہوگا، لاہورہائیکورٹ

اسموگ کیس میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم
شائع 23 ستمبر 2022 04:16pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

عدالت نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف کارروائی حکم دیتے ہوئے کہا کہ جہاں آگ لگے گی وہاں کا ڈپٹی کمشنر ذمہ دارہوگا۔

لاہورہائیکورٹ میں اسموگ کے خلاف دائر کیس کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی، جس پرعدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیے۔

عدالت نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جس ضلع میں لگے گی وہاں کا ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) ذمہ دار ہوگا جبکہ عدالت نےلاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے اقدامات پرعدم اطمینان کا اظہار کیا۔

جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ (ایل ڈی اے) تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے اورغیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کو 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔

اس کےعلاوہ عدالت نے آئندہ سماعت لاہور پارکنگ کمپنی کے سی ای او کو طلب کر لیا ہے۔

punjab

Lahore High Court

Smoke