Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

میں نہ مانوں: ایرانی صدر امریکی خاتون اینکرکوبھی حجاب میں دیکھنے پر بضد

یہ احترام کا معاملہ ہے حجاب نہ پہنا تو انٹرویونہیں ہوگا
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2022 12:25pm
امریکی صحافی نے کہا کہ ایرانی صدر کے ساتھ ان کا پہلا انٹرویو تھا، تصویر آج نیوز
امریکی صحافی نے کہا کہ ایرانی صدر کے ساتھ ان کا پہلا انٹرویو تھا، تصویر آج نیوز

سرپرحجاب پہننے سے انکار کرنے پرایرانی صدرابراہیم رئیسی نے سی این این کی اینکرپرسن کرسٹیئن امانپورسے طے شدہ انٹریو منسوخ کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) چیف انٹرنیشنل اینکرکرسٹیان امنپورنے ٹوئٹر پراپنی ٹویٹس میں پورا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ یہ امریکا میں ایرانی صدر کا پہلا انٹرویو تھا۔

انہوں نے لکھا کئی گھنٹوں کے انتظاراورتمام آلات، لائٹس، کیمرے کی تنصیب کے بعد انٹرویو کے لیے ایرانی صدرکے آنے کے کوئی آثارنہیں تھے لیکن انٹرویو کےمقررہ وقت سے 40 منٹ بعد ان کا ایک معاون آیا جس نے کہا کہ صدرمجھے اسکارف پہننے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

جواب میں امریکی صحافی نے شائستگی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیویارک میں ہیں، یہاں سرپرحجاب پہنے کے حوالے سے کوئی قانون یا روایت نہیں ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس سے قبل بھی میں ایران سے باہر ایرانی صدور کے انٹرویو کرچکی ہوں لیکن کسی نے بھی ایسی کوئی شرط نہیں رکھی۔

انکار کے بعد صدرابراہیم رئیسی کے معاون نے واضح کیا کہ اگرآپ سر پرحجاب نہیں پہنیں گی، توانٹرویو نہیں ہوگا، جس کے جواب میں دوبارہ امریکی خاتون صحافی کا کہنا تھا کہ میں اس غیرمتوقع شرط سے اتفاق نہیں کرسکتی۔

کرسٹیان امنپور نے مزید لکھا کہ پھر ہم وہاں سے چلے گئے اور انٹرویو نہیں ہوا چونکہ ایران میں احتجاج جاری ہے اس لئے صدر رئیسی کے ساتھ بات کرنا ایک اہم لمحہ تھا۔

Iran

UN

Ebrahim Raisi

Christiane Amanpour