Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

امریکی صدر کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شہبازشریف اور بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2022 01:36pm
جوبائیڈن نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دی نیوز انٹرنیشنل
جوبائیڈن نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دی نیوز انٹرنیشنل

وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جوبائیڈن سے غیر رسمی ملاقات کی ، جس میں انہوں نے سیلابی صورتحال سے امریکی صدرکو آگاہ کیا۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا،وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھی استقبالیہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کی امریکی صدر سےغیررسمی ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات،سیلابی صورتحال اوردیگرامورتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ امریکا کے ساتھ وسیع ترتعلقات چاہتے ہیں، تجارت اورمعاشی شراکت داری کووسعت دینا چاہتےہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلابی صورتحال سےامریکی صدر کو آگاہ کیا، جس پر جوبائیڈن نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل پرامریکی صدر سے اظہار تشکر

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اقومی متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادکی اپیل پرامریکی صدرجوبائیڈن سےاظہارتشکرکیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میرا ملک بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں کاسامنا کررہاہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں پھنسےخواتین اوربچوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف آج بھی نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف آج بھی نیویارک میں ایک اور سرکاری سرگرمیوں سے بھرپور دن گزاریں گے،شہباز شریف جاپانی، بلجیئم اور ملائیشیا کے ہم منصب سے دو طرفتہ ملاقاتیں کریں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے اعلی سطی مباحثے کاآج تیسرے روزہے۔

اقوام متحدہ ہیڈکواٹرز روانگی سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف سے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس سے دو طرفہ امور پر ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم اقوام متحدہ سیکرٹریٹ کی لابی میں پاکستان مشن کی جانب سے پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہی کو اجاگر کرنے کے لئے لگائی گئی تصویری نمائش کا دورہ کریں گے۔

سہ پہر میں وزیر اعظم شہباز شریف ایڈتھ لیڈرر کو ایسوسی ایٹڈ پریس اے پی ٹی وی کے لیے انٹرویو دیں گے۔

شیڈول کے تحت وزیر اعظم اپنے جاپانی ہم منصب، فوم یو کشیدہ ، بلجئیم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو اور ملائیشیا کے وزیر اعظم اسماعیل صابری یعقوب سے بھی دو طرفہ امور پر الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

PMLN

Joe Biden

US President

UN GENERAL ASSEMBLY

PM Shehbaz Sharif

Floods in Pakistan