Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلاب زدہ علاقوں میں مجھے کوئی وزیر یا مشیر نظر نہیں آیا: سراج الحق

سب کے سب سیاست کر رہے ہیں۔
شائع 21 ستمبر 2022 09:33pm
امیر جماعت اسلامی سراج الحق (فوٹو:فائل)
امیر جماعت اسلامی سراج الحق (فوٹو:فائل)

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے سیلاب زدہ علاقوں میں مجھے کوئی وزیر یا مشیر نظر نہیں آیا۔

راولپنڈی میں فلڈ ریلیف ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ عمران خان بھی سیاست کے لئے پشاور پہنچ گئے لیکن میانوالی میں سیلاب متاثرین کے پاس نہ پہنچے- میں نے ایک ایک سیلاب زدہ علاقے کا دورہ کیا جہاں مجھے کہیں بھی کوئی حکومتی مشیر یا وزیر نظر نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ سب کے سب سیاست کر رہے ہیں، سب وزیر اس انتظار میں ہیں کہ باہر کا پیسہ آئے اور وہ اپنا حصہ وصول کریں۔

ان کا کہنا تھا میانوالی عمران خان کا حلقہ ہے لیکن سیلاب متاثرین سے ملنے وہ نہیں پہنچے لیکن پشاور سیاست کے لیے پہنچ گئے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ 3 کروڑ لوگ تباہ ہو گئے اور یہ سیاست کرتے رہے۔

پاکستان

Jamat e Islami

Siraj Ul Haq