Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسحاق ڈار نے اشتہاری اور مفرور قرار دینے کیخلاف درخواست واپس لے لی

اسحاق ڈارکو اشتہاری اورمفرور قرار دینے کا فیصلہ برقرار رہے گا
شائع 21 ستمبر 2022 02:12pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

سابق وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈار نے اشتہاری اور مفرور قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی جانب سے درخواست واپس لیے جانے کے بعد درخواست خارج کر دی، جبکہ درخواست خارج ہونے کے بعد اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا عدالتی فیصلہ برقرار ہے۔

اثاثہ جات ریفرنس میں مُسلسل غیر حاضری پرعدالت نے اسحاق ڈارکو اشتہاری اور مفرور قرار دیا تھا، جسے اسحاق ڈارنےعدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

PMLN

Ishaq Dar

Supreme Court