Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قبروں پر قرآنی آیات لکھنے پر پابندی کی قرارداد جمع

'سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بھی ویڈیوز موجود ہیں جو قبروں کے اوپر چل رہے ہیں۔'
شائع 19 ستمبر 2022 06:01pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ صوبائی اسمبلی راجا اظہر خان نے قرآنی آیات کی بے حرمتی کے باعث قبروں پر قرآنی آیات لکھنے پر پابندی کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرادی۔

راجا اظہر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ لوگ قبروں پر لکھی قرآنی آیات کے تقدس کا احترام نہیں کرتے اور ان پر سے گزر جاتے ہیں، جبکہ جانور وغیرہ بھی قبروں پر گندگی کرتے ہیں۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بھی ویڈیوز موجود ہیں جو قبروں کے اوپر چل رہے ہیں اور ان پر قرآنی آیات درج ہیں جو سراسر بے حرمتی ہے۔

راجا اظہر نے قرارداد میں مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ قانون سازی کرکے قبروں پر قرآنی آیات لکھنے پر پابندی عائد کرے تاکہ ان آیات کی بے حرمتی سے بچا جاسکے۔

Sindh Assembly

Resolution

Quranic Verses on Graves