Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کے بڑوں کا اجلاس پیر کو لندن میں ہوگا، وزیراعظم بھی شرکت کریں گے

اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کریں گے
شائع 17 ستمبر 2022 08:46pm
اجلاس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف کریں گے۔ فوٹو — فائل
اجلاس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف کریں گے۔ فوٹو — فائل

مسلم لیگ ن کی قیادت کا اعلیٰ سطحی اجلاس پیر کو لندن میں ہوگا جس میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔

ن لیگ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کریں گے جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، اسحاق ڈار شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ نائب صدر ن لیگ مریم نواز، حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر وفاقی وزرا ء بھی ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاست، اقتصادی صورتحال، سیلاب سے متعلقہ معاملات، عام انتخابات سمیت اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے وزیراعظم لندن روانہ

وزیر اعظم شہباز شریف لندن روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سوموار کو لندن سے امریکہ روانہ ہوں گے جہاں وہ 20 ستمبر سے 23 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے جب کہوزیراعظم کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب 23 ستمبر کو ہوگا۔

PMLN

london

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif