Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوبائی حکومت گرانے کی افواہیں، عمران خان اور آصف زرداری سرگرم

پنجاب میں تبدیلی کی بازگشت، پی ٹی آئی کا پارلیمانی اجلاس طلب، آصف علی زرداری کا متوقع دورہِ لاہور۔۔۔
شائع 17 ستمبر 2022 08:41am
آرٹ ورک: سفیر الہٰی قریشی
آرٹ ورک: سفیر الہٰی قریشی

پنجاب میں تبدیلی کی بازگشت جاری ہے، جس کے تحت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اتوار کو طلب کرلیا۔ آصف زرداری بھی آئندہ ہفتے لاہور کا دورہ کریں گے۔

پنجاب حکومت گرانے کی افواہوں کے باعث تمام اراکین پنجاب اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی بارے غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اگلے ہفتے لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق صدر آصف ذرداری بھی اگلے ہفتے لاہور آئیں گے اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔

آصف زرداری کا چوہدری شجاعت حسین اور مسلم لیگ ن کی قیادت سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

Asif Ali Zardari

imran khan

lahore

Punjab Government