Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2022 05:59pm
ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 اور تین ملکی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ تمام چیزوں کو مد نظر رکھ کر اسکواڈ مرتب کیا ہے۔

انہوں بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور تینوں سیریز میں ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ قومی اسکواڈ میں آصف علی، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز اور محمد رضوان شامل ہوں گے۔

محمد وسیم کے مطابق نسیم شاہ، شاہین آفریدی، وسیم جونئیر اور عثمان قادر قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جب کہ فخر زمان، محمد حارث اور شاہنواز دھانی کو بطور ریزرو پلئر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا ہے۔

18 رکنی اسکواڈ میں عامر جمال اور ابرار احمد کو شامل جب کہ فخر زمان اور شاہین آفریدی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ڈراپ کیا گیا ہے۔

PCB

lahore

t20 series

T20 World Cup

Baber Azam

T20 WORLD CUP 2022

Pakistan Cricket