Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خراب پرفارمنس: بابراعظم سے دوسری پوزیشن بھی چھن گئی

ٹی 20 رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر آگئے۔
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2022 07:02pm
ایشیا کپ میں مسلسل ناکامی بابر اعظم کی پہلی کے بعد دوسری پوزیشن کو بھی لے ڈوبی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ایشیا کپ میں مسلسل ناکامی بابر اعظم کی پہلی کے بعد دوسری پوزیشن کو بھی لے ڈوبی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

دبئی : خراب پرفارمنس کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے آئی سی سی ٹی20رینکنگ میں دوسری پوزیشن بھی چھن گئی۔

ایشیا کپ ٹی 20 میں مسلسل ناکامیوں کے بعد پاکستانی کپتان بابراعظم کی مزید ایک درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر آ گئے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرارہے ۔

بابراعظم سے جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم نے دوسری پوزیشن چھینی جبکہ دیگر ٹاپ 10 بلے بازوں میں بھارت کے سوریا کمار یادوچوتھی ، انگلینڈ کے ڈیوڈ مالان پانچویں ، آسٹریلیا کے ایرون فنچ چھٹی ،نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے ساتویں ، سری لنکا کے نسانکا آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

اس کے علاوہ بابراعظم کے ریٹنگ پوائنٹس میں بھی کمی آئی ہے جن کی تعداد 771 ہے جبکہ ایڈن مارکرم کے 792 پوائنٹس ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 810 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔

دوسری جانب ٹاپ 10بولرزمیں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے، شاداب خان چودہویں اورشاہین شاہ آفریدی سترویں نمبرپرہیں جبکہ ٹیم رینکنگ میں پاکستان دوسرے سے چوتھے نمبرپرچلا گیا۔

پاکستان

ICC

mohammad rizwan

Sri Lanka

Baber Azam

Asia cup

pakistan vs sri lanka

Asia Cup 2022

t20 ranking