Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ون سلیب کی سہولت ختم، گھریلو صارفین کو بجلی کے مزید بھاری بل موصول

150 یونٹ ماہانہ خرچ والے صارفین سے اب 18 روپے 58 پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔
شائع 13 ستمبر 2022 06:01pm
حکومت نے آئی ایم ایف کی بڑی شرط پوری کر دی۔

حکومت نے آئی ایم ایف کی بڑی شرط پوری کر دی، گھریلو صارفین کو حاصل ون سلیب کی سہولت ختم ہوگئی جس سے شہریوں کو بجلی کے مزید بھاری بل موصول ہونے لگے۔

ماہانہ 100 یونٹ تک استعمال پرفی یونٹ بجلی ریٹ 13 روپے 48 پیسےتھے، 150 یونٹ ماہانہ خرچ والے صارفین سے بھی یہ ریٹ وصول کیے جا رہے تھے تاہم اب ایسے صارفین سے 18 روپے 58 پیسے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔

ماہانہ 201 سے 300 فی یونٹ ریٹ 21 روپے 47 پیسے، 400 یونٹس پر فی یونٹ ریٹ 24 روپے 63 پیسے اور 500 یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ قیمت 26روپے وصول کی جا رہی ہے۔

اسی طرح 600 یونٹ استعمال پر فی یونٹ قیمت 27 روپے، 700 یونٹ پر 27 روپے 65 پیسے اور 700 یونٹ سے زائد استعمال پر فی یونٹ نرخ 31 روپے 12 پیسے ہوں گے۔

Federal govt

پاکستان

electricity

IMF

electricity bills

one slab benefit