Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘نواز شریف اور الطاف حسین کی طرح عمران خان کو مائنس کرنے کی بازگشت ہے’

پنجاب حکومت اس وقت تک قائم رہے گی جب تک عمران خان چاہیں گے
شائع 12 ستمبر 2022 08:03pm
سیلاب کا بہانا کر کے الیکشن ملتوی کروا دیتے ہیں۔ فوٹو — فائل
سیلاب کا بہانا کر کے الیکشن ملتوی کروا دیتے ہیں۔ فوٹو — فائل

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف اور الطاف حسین کی طرح عمران خان کو بھی مائنس کرنے کی بھی بازگشت ہے۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض چوہان نے کہا کہ پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت احسن انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے، سیلاب کے اوپر پنجاب میں کوئی سیاست ہورہی ہے نہ فلاحی تنظیموں کے لئے کسی قسم کی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف ن لیگ کے میڈیا سیل کی جانب سے وی لاک بنائے جا رہے ہیں، واضح کردوں پنجاب حکومت اس وقت تک قائم رہے گی جب تک عمران خان چاہیں گے اور عمران خان جب چاہیں گے پرویز الٰہی ایک منٹ میں اسمبلی تحلیل کردیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے نواز شریف اور الطاف حسین کی طرح عمران خان کو بھی مائنس کیا جائے گا، ہمارے لیڈر کے ساتھ ان کو نہ ملایا جائے، عمران خان کو ان سے ملائیں گے تو پاکستان کی عوام ماننے کو تیار نہیں کیونکہ نواز شریف کو پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے مجرم اور نااہل قرار دیا تھا۔

فیاض چوہان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان کا سیاسی طور پر مقابلہ نہیں کر سکتی اسی لئے یہ سیلاب کا بہانا کر کے الیکشن ملتوی کروا دیتے ہیں۔

pti

Nawaz Sharif

imran khan

lahore

Punjab Govt