Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے مختلف شہروں میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا

حکومت نے بخار کی ادویات کی پروڈکشن بند ہونے کی اطلاعات کوغلط قرار دے دیا
شائع 12 ستمبر 2022 03:28pm
فوٹو فائل
فوٹو فائل

ملک میں سیلاب اور بارشوں کے باعث ہونے والی تباہی کے بعد وبائی بیماریوں نے بھی اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں جس میں ڈینگی وائرس سر فہرست ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی ڈینگی کی لپیٹ میں آگئے

اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 55 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں، شہر میں ڈینگی متاثرین کی تعداد 668 تک پہنچ گئی۔

رواں سیزن میں ڈینگی بخارکے باعث اب تک 3 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 43 مریض اسپتال میں داخل ہوئے۔

وزارت صحت نے بخار کی ادویات کی پروڈکشن بند ہونے کی اطلاعات کو غلط اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ تمام ضروری ادویات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

کراچی سمیت سندھ میں ڈینگی تیزی سے پھیل گیا

کراچی میں ڈینگی کیسز میں دن بہ دن تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے گذشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 113کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ افراد میں سے 107 کا تعلق کراچی سے ہے۔

ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ضلع شرقی ہوا ہے جہاں 38 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ضلع جنوبی میں 26 اور ضلع وسطی 21 کیسز رپورٹ رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ ضلع ملیر 10، ضلع کورنگی 6 ، ضلع غربی 3 اور کیماڑی میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، حیدرآباد 4، لاڑکانہ 1 اور سکھر میں 1 کیس رپورٹ ہوا ۔

رواں ماہ یکم ستمبر سے آج تک کراچی میں 950 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گذشتہ ماہ اگست میں کراچی بھر میں ایک ہزار 265کیسز رپورٹ سامنے آئے تھے تاہم رواں سال سندھ بھر میں3 ہزار 541 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں ڈینگی نے شدت پکڑلی

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کی صوتحال کے حوالے سے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 105 نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں گذشتہ 5 ماہ میں ڈینگی کیسز کی تعداد 2ہزار850 ہوگئی، جبکہ مردان میں سب سے زیادہ 77 نئے ڈینگی کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 1135ہوگئی ہے۔

اس کے علا وہ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے24 مریضوں کو داخل کیا گیاجبکہ مختلف اسپتالوں میں70 ڈینگی مریض زیرعلاج ہیں اور4 افراد جان سے گئے۔

پاکستان

karachi

اسلام آباد

peshawar

dengue virus