Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کے آسمان پر خلائی مخلوق کے جہاز؟ پراسرار ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

پاکستان میں دکھنے والی یہ روشن ستارہ نما قطار درحقیقت ۔۔۔
شائع 11 ستمبر 2022 05:47pm
-علامتی تصویر
-علامتی تصویر

آٹھ ستمبر کی رات پاکستان کے مختلف حصوں میں بہت سے لوگوں نے تاریک آسمان پر پراسرار چمکتی اشیاء کی ایک قطار کر اڑتے دیکھا۔

اس واقعے نے لوگوں میں تجسس کو جنم دیا، کچھ لوگوں نے اسے “خلائی مخلوق کا حملہ” بھی قرار دیا۔

تاہم،اب اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں دکھنے والی یہ روشن ستارہ نما قطار درحقیقت اسپیس ایکس کے یونیورسل انٹرنیٹ پروجیکٹ کے تحت خلاء میں چھوڑے گئے اسٹارلنک سیٹلائٹ تھے۔

یہ سیٹلائٹس ملک کے کئی حصوں بشمول سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں دیکھے گئے۔

اریب شیخ نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے بھی کراچی کے آسمان پر اسٹار لنک سیٹلائٹس کے دیکھے جانے پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل انہوں نے ان سیٹلائٹس کو 2020 میں حیدرآباد میں دیکھا تھا۔

اسٹار لنک پروجیکٹ کیا ہے؟

اسٹار لنک ایک سیٹلائٹ نیٹ ورک ہے جسے ایلون مسک کی اسپیس فلائٹ کمپنی SpaceX نے دور دراز علاقوں میں کم لاگت انٹرنیٹ خدمات پیش کرنے کے لیے شروع کیا تھا۔ اس کا مقصد اپنے نیٹ ورک کو 42,000 سیٹلائٹس تک پھیلانا ہے۔

اس جنوری میں استار لنک کے تقریباً 12,480 سیٹلائٹس لانچ کیے گئے لیکن مبینہ طور پر ان میں سے صرف 4,900 فعال ہیں۔

SpaceX زیادہ تر مقامات پر 20 ملی سیکنڈ کی کم سے کم تاخیر کے ساتھ 100 Mbps اور 200 Mbps کے درمیان انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ پیش کرتا ہے۔

خلائی کمپنی کے مطابق آسمان صاف ہو تو کوئی بھی ان سیٹلائٹس کا مشاہدہ کر سکتا ہے، لیکن جو لوگ قطب شمالی اور جنوبی قطبوں کے قریب ہیں وہ ان کو دیکھ نہیں کر سکتے۔

پاکستان

Elon Musk

Viral Video

SpaceX

UFO

weird