Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘میں کپتان ہوں’: پاک سری لنکا میچ کے دوران بابراعظم کی دہائی

ایشیا کپ کا فائنل کل دبئی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائےگا
شائع 10 ستمبر 2022 11:47am
تصویر: وژڈن ڈاٹ کام
تصویر: وژڈن ڈاٹ کام

ایشیا کپ کے سُپرفورمرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا کی فتح نے پاکستانی شائقین کومایوس تو کیالیکن وہ پُرامید ہیں کہ فائنل ٹاکرے میں گرین شرٹس کپ جیت کرحساب چکتا کردیں گے۔

اس میچ کے دوران ایک دلچسپ صورتحال سے سبھی محظوظ ہوئے جہاں بابراعظم کو بتانا پڑا کہ ، “میں کپتان ہوں”۔

دوسری اننگزمیں سری لنکا کی بیٹنگ کے دوران 16 ویں اوورمیں حسن علی کی گیند پر کیچ کی اپیل کی گئی اور محمد رضوان نے امپائر کو ریویو کے لیے اشارہ کیا۔

امپائرنے فوراً سے تھرڈ ایمپائرسے رابطہ کیا لیکن اس غلط فہمی سے نقصان یہ ہوا کہ پاکستان ٹیم کو وکٹ بھی نہ ملی اور ریویو بھی ضائع ہوا۔

سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہے جس میں بابراعظم دونوں ہاتھوں سے اپنی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں ، “کپتان میں ہوں”، تاہم اچھی بات یہ تھی کہ پاکستان کپتان اس موقع پرطیش میں نہیں تھے اور یہی بات کمنٹیٹر بھی کہتےسُنائی دیے کہ بابررضوان سے کہہ رہے ہیں ، “ تمہیں مجھ سے پوچھنا چاہیے تھا کہ ہمیں ریویو لینا چاہیے یا نہیں، لیکن بابرغصے میں نہیں تھے اوران کے چہرے پرمسکراہٹ تھی“۔

سوشل میڈیا صارفین نے صورتحال سے محظوظ ہوتے ہوئے ٹوئٹرپردلچسپ تبصرے کیے۔

دبئی میں کھیلے جانےوالے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کرپاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، قومی کرکٹ ٹیم نے جیت کے لیے121 رنز کا ٹارگٹ دیا، کپتان بابراعظم 30، محمد نواز 26 اور محمد رضوان 14 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سری لنکا نے 122 رنزکا ہدف اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی پورا کرلیا۔اوپنرکھلاڑی نسانکا نے 48 گیندوں پر 55 رنزکی اننگزکھیل کر17ویں اوورمیں اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔

ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اورسری لنکا کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں کل 11 ستمبربروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

babar azam

پاکستان

mohammad rizwan

Sri Lanka

pakistan vs sri lanka

Asia Cup 2022