Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

منشیات اسمگلنگ کیس: رانا ثناء اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

انسداد منشیات عدالت نے کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی
شائع 10 ستمبر 2022 10:53am
وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ (فوٹو: فائل)
وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ (فوٹو: فائل)

لاہور کی انسداد منشیات عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

انسداد منشیات عدالت لاہور نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سمیت 5 ملزمان کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔

رانا ثناء اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کہ رانا ثناء اللہ وفاقی وزیر ہیں، ملک میں حالیہ سیلاب کے باعث وہ مصروف ہیں، اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

عدالت نے ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس نے جولائی 2019 میں گرفتار کیا تھا۔

اے این ایف نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی گاڑی سے 15 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے رانا ثناء کی ضمانت منظور کی تھی۔

PMLN

پاکستان

Rana Sanaullah