سندھ حکومت کا کراچی میں سب سے بڑا ٹینٹ سٹی بنانے کا فیصلہ
وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلیے کراچی میں سب سے بڑا ٹینٹ سٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ٹینٹ سٹی میں واش رومز، میڈیکل سمیت تمام سہولتیں میسرہوگی، کمشنر کراچی کسی بڑی جگہ کی نشاندہی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوٹری بیراج پرپانی کا دباؤ ہے، منچھرکا پانی کوٹری بیراج سے نکالا جارہاہے، جھڈوکا پانی بھی نکالا جائے گا جس کیلیے آبپاشی ماہرین کوکہا وہ جائزہ لیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نوشہروفیروز اورخیرپورکا پانی روہڑی کینال میں ڈالا جائے گا،ریلوے ٹریک بحال کرنے کیلیے نکاسی آب کا کام شروع کیا جارہا ہے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ دادومیں ایف پی بند میں شگاف کوبندکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بجلی کی سپلائی مناسب نہیں ہورہی، سیپکو سے بات کرکے کچھ علاقوں میں بجلی بحال کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.