Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دفعہ 144 کی خلاف ورزی: شیخ رشید اور مراد سعید کی ضمانت میں توسیع

عدالت نے مراد سعید کی حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کو منظور کر لیا۔
شائع 09 ستمبر 2022 01:12pm
شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے تاہم مراد سعید نہ پہنچ سکے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے تاہم مراد سعید نہ پہنچ سکے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق وزرا شیخ رشید اور مراد سعید کی درخواست ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے پی ٹی آئی کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی میں ضمانت کے کیس کی سماعت کی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے تاہم مراد سعید سیلاب کے باعث راستے بند ہونے سے نہ پہنچ سکے۔

وکیل نے عدالت سے مراد سعید کی حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

بعدازاں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شیخ رشید اور مراد سعید کی درخواست ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کردی۔

pti

Sheikh Rasheed

Section 144

Murad Saeed

Awami Muslim League