Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف واپس آؤ، تمہارا ایسا استقبال ہوگا جو کبھی نہیں ہوا ہوگا: عمران خان

نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر حکم دے رہا ہےکہ فلاں کو گرفتار کرو
شائع 07 ستمبر 2022 08:41pm
فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا کہ اب خونی انقلاب نہیں بلکہ ووٹ کے ذریعے انقلاب آئے گا۔

چشتیاں میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر حکم دے رہا ہےکہ فلاں کو گرفتار کرو۔

انہوں نے قائد مسلم لیگ (ن) کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف میں تمہاری واپسی کا انتظار کر رہا ہوں، واپس آؤ، اب تمہارا ایسا استقبال ہوگا جو کبھی نہیں ہوا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کبھی چشتیاں ن لیگ کا گڑھ ہوتا تھا، اب لندن ان کا گڑھ ہے، شریف فیملی کا سارا ٹبرہی اس وقت باہر بیٹھا ہوا ہے، اقتدار میں ہوتے ہیں تو ملک میں ہوتے ہیں ورنہ باہر چلے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں بڑے ڈاکو اور جیل میں تمام چھوٹے چور دیکھے، ہم ملک کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو وزیراعظم بنا دیتے ہیں جب کہ ملک کی سربراہی کرنے والے 30 سال سے اسے لوٹ رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو پڑھا نہیں سکتے، انہیں اعلیٰ تعلیم نہیں دے سکتے، پاکستان میں سیلاب آیا تو ہمیں دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلانا پڑتا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان بدل چکا ہے، لوگوں میں شعور آچکا ہے اور اب انقلاب ووٹ کے ذریعے آئے گا، خونی انقلاب نہیں آئے گا۔

london

Nawaz Sharif

imran khan

PTI jalsa