Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایشیا کپ: پاکستان افغانستان کو پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گیا

اس اہم میچ میں کامیابی سمیٹنے کے بعد پاکستان نے افغانستان اور بھارت کو ایونٹ سے باہر کرکے خود فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا ہے
اپ ڈیٹ 08 ستمبر 2022 11:04am
فوٹو — پی سی بی
فوٹو — پی سی بی
فوٹو — پی سی بی
فوٹو — پی سی بی

ایشیا کپ سپُر فور کے انتہائی اہم ترین میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں افغان ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 129 رنز بنا سکی۔

پہلی اننگ میں بلے بازی کرتے ہوئے افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران 35، حضرت اللہ 21 اور راشد خان 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بولنگ میں پاکستان کے ہارث رؤف 2 جب کہ محمد حسنین، نسیم شاہ، محمد نواز اور شاداب خان ایک، ایک افغان کھلاڑی کو پویلیئن کی راہ دکھانے میں کامیاب ہوئے۔

افغانستان کا 130 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے آخری اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر نسیم شاہ کے دو چکھوں کی مدد سے حاصل کرلیا۔

میچ کی دوسری اننگز میں گرین شرٹس کے شاداب خان 36، افتخار احمد 30، محمد رضوان 20 اور آصف علی 16 رنز کی اننگ کھیل سکے۔ جب کہ دوسری جانب بولنگ میں افغانستان کے فضل الحق اور فرید احمد نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس اہم میچ میں کامیابی سمیٹنے کے بعد پاکستان نے افغانستان اور بھارت کو ایونٹ سے باہر کرکے خود فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے سُپر فور مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پچھاڑ دیا تھا جب کہ افغانستان کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق سُپر فور پوائنٹس ٹیبل میں سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، پاکستان بھی 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ بھارت تیسرے اور افغانستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

سُپر فور مرحلے کا اگلا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 9 ستمبر بروز جمعہ کو دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں 11 ستمبر بروز اتوار کو ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان

PCB

Sharjah

Pakistan vs Afghanistan

Asia Cup 2022