Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا آج پشاور جلسے میں مخالفین کو بھرپور جواب دینے کا اعلان

مجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف مہم چلا رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 06 ستمبر 2022 12:26pm
میں اس کڑے پروپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں، سابق وزیراعظم
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
میں اس کڑے پروپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں، سابق وزیراعظم فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آج پشاور جلسے میں مخالفین کوبھرپور جواب دینےکااعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اس کڑے پروپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں، جو مجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف مہم چلا رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اس پروپیگنڈے کی وجہ وہ خوف ہے جس میں یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث مبتلا ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پشاور کے آج کے جلسے میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا، جو مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے بیانات کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں، بس !اب بہت ہوگیا۔

PDM

پاکستان

imran khan

PTI jalsa

pti chairman