Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

لزٹرس برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب

لِزٹَرس نے 81 ہزار 326 ووٹ حاصل کیے، رشی سونک کو شکست
شائع 06 ستمبر 2022 01:14pm
تصویر ٹوئٹراکاؤنٹ
تصویر ٹوئٹراکاؤنٹ

لزٹَرس حکمران کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کی دوڑ میں جیتنے کے بعد برطانیہ کی اگلی وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لِز ٹرس ایک ایسے وقت میں برطانیہ کے اگلے وزیرِاعظم کا عہدہ سنبھال رہی ہیں جب ملک کو کُساد بازاری کا سامنا ہے۔

نومنتخب وزیراعظم لزٹرس نے 81 ہزار 326 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کےحریف رشی سونک کو 60 ہزار 399 ووٹ مل سکے۔ کامیابی کا اعلان پارلیمنٹ کےقریب کوئن الزبتھ ٹو ہال میں کیا گیا۔

لز ٹرس، ڈیوس کیمرون، ٹریزا مے اور بورس جانسن کی کابینہ میں ذمہ داریاں نبھانے کا تجربہ رکھنے والی لز پہلی بار 2010 میں نارفوک سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔

انتخابی مہم کے دوران انہوں نے چند ماہ میں ٹیکس میں کمی کا حکومتی منصوبہ لانے کا وعدہ کرنے کے علاوہ یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ انرجی بلز کے مسئلے سے چندہفتوں میں نمٹ لیں گی۔

بورس جانسن نے اسکینڈلزسامنے آنے پر 7 جولائی کو برطانیہ کی وزارت عظمیٰ کے عہدے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ نئے وزیراعظم کی دوڑ میں کل 11 امیدوار میدان میں تھے، ٹوری ارکان پارلیمنٹ کے ووٹنگ کے مختلف مراحل کے لِزٹَرس اور رشی سونک حتمی امیدوار ٹھہرے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں انتخابات 23 جنوری 2025 کومتوقع ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پرجاری بیان میں نئی برطانوی وزیراعظم کوکنزرویٹو پارٹی کا لیڈر منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی۔

Shehbaz Sharif

پاکستان

United Kingdom

liz truss