Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

منگنی سے انکار پرنوجوان نے لڑکی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

نوجوان نے لڑکی کوقتل کرنے کے بعد اسی ہتھیارکااستعمال کیا
شائع 06 ستمبر 2022 11:30am
تصویر العربیہ
تصویر العربیہ

مصر میں منگنی کی پیشکش سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے والے شخص نے خودکشی کرلی۔

مصرکی وزارت داخلہ کے مطابق نوجوان کی جانب سے منگنی کی پیشکش پرلڑکی نے انکارکردیا تھا۔

عرب میڈیاکے مطابق 29 سالہ نوجوان احمد فتحی امیرہ ہفتے کے روز مینوفیا گورنریٹ کے گاؤں تُخ تنبیشا میں لڑکی (امانی عبدالکریم الغزار) کو قتل کرنے کے بعد مردہ پایا گیا ۔

مصری وزارت داخلہ نے کہا کہ نوجوان نے اسی ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کی، جس سے اس نےلڑکی کو قتل کی تھا۔

منگنی کی پیشکش مسترد کیے جانے پرغم وغصے کا شکارنوجوان نے لڑکی کو اس کے گھر کے سامنے گولی ماری۔

Murder

Egypt

Suicide