Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایشا کپ : پاکستان نے بھارت کاحساب چکتا کردیا

گرین شرٹس نے 182 رنز کا ہدف ایک گیند قبل پورا کرلیا۔
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2022 09:11am
پاکستان نے 8سال بعد بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ میں شکست سے دو چار کیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو
پاکستان نے 8سال بعد بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ میں شکست سے دو چار کیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرک انفو

پاکستان نے 8سال بعد بھارتی ٹیم کو ایشیا کپ میں شکست سے دو چار کیا، شاندار فتح سے گرین شرٹس نے پوری قوم کے دل جیت لیے ۔

ایشیا کپ ٹی 20کے سپر فورکے سپر مقابلے میں گرین شرٹس نے بھارت کو 5وکٹوں سے شکست دے کر گروپ مرحلے کی شکست کا حساب چکتا کیا، ٹیم نے بھارت کیخلاف 182 رنز کا بڑا اسکورمکمل کیا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس پاکستانی کپتان بابر اعظم نے جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارتی اوپنرزنے لاٹھی چارج کیا اورکے ایل راہول اور روہت شرما نے 28،28رنز بنائے۔

اسپنرز پاکستان کو میچ میں واپس لائے، شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

ویرات کوہلی نے 44 گیندوں پر60 رنز جڑ دیئے، بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 181 رنز بناسکی۔

جواب میں بابراعظم اور فخرزمان فلاپ رہے، محمد نواز چوتھے نمبر پر آئے اور کمال دکھایا اور 20 گیندوں پر 2 بلند و بالا چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بناڈالے ۔

اس کے علاوہ محمد رضوان 51 گیندوں پر71 رنز بناگئے، ان کی اننگز میں بھی 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

آصف علی نے 8 گیندوں پر ایک چھکے اور 2 چوکے کی مدد سے 16رنز بنائے اور میچ کے آخری لمحات میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اس کے بعد افتخار احمد نے ووننگ شاٹ لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔

پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل حاصل کیا جبکہ جیت پرکھلاڑیوں اور پرستاروں نے بھرپورجشن منایا۔

محمد نواز پاکستان کے ٹرمپ کارڈ ثابت

ایشیا کپ کے سپر فور میں محمد نواز پاکستان کا ٹرمپ کارڈ ثابت ہوئے،پہلے بولنگ میں جادو جگایا، 4 اوورز میں 25رنز دے کر ایک وکٹ لی اورپھر بیٹنگ میں کپتان نے اوپر کھلایا تو حق ادا کردیا، 20 گیندوں پر 42 رنز داغ کر میچ کا نقشہ ہی بدل دیا اورمیچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

cricket

پاکستان

dubai

Baber Azam

ایشیا

ٰIndia

Asia Cup 2022

Pakistan vs India

mohammad nawaz