Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان اپنے مؤقف پر قائم رہے تو ان پر فرد جرم عائد ہوگی: اعتزاز احسن

عمران نے عدالت سے معافی نہیں لی تو وہ نااہل بھی ہوسکتے ہیں اوراگر معافی مانگتے ہیں تو پھر حالات مختلف ہوں گے
شائع 03 ستمبر 2022 09:37pm
عمران خان کو نااہل کیا جا سکتا ہے۔ فوٹو — فائل
عمران خان کو نااہل کیا جا سکتا ہے۔ فوٹو — فائل
Aitzaz Ahsan exclusive interview | Aaj Rana Mubashir kay sath | Aaj News

رہنما پیپلز پارٹی اعتزاز احسن نے عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان اپنے مؤقف پر قائم رہے تو ان پر فرد جرم عائد ہوگی۔

آج نیوز کے پروگرام ‘آج رانا مبشر کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کو اپنے رویے پر غور کرنا چاہئے، توہین عدالت کیس میں عمران خان اپنے مؤقف پر قائم رہے تو ان پر فرد جرم عائد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان نے عدالت سے معافی نہیں لی تو وہ نااہل بھی ہوسکتے ہیں اور اگر وہ معافی مانگتے ہیں تو پھر حالات مختلف ہوں گے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کا فیصلہ غلط تھا، لہٰذا گیلانی کے فیصلے کو سامنے رکھ کرعمران خان کو نااہل کیا جا سکتا ہے۔

نواز شریف سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں دو تہائی اکثریت مل جائے تب بھی نواز شریف واپس پاکستان نہیں آئیں گے کیونکہ وہ جیل نہیں کاٹ سکتے۔

Nawaz Sharif

AAJ NEWS

imran khan

Islamabad High Court

Contempt of Court