طاقتور ڈاکوؤں کو قانون کے اندر نہ لائے تو ملک اوپر نہیں جا سکتا: عمران خان
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ 1700 ارب ڈالرز غریب ممالک سے چوری ہوکر امیر ممالک جاتے ہیں۔
بہاولپور میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں 26 سے کرپشن کے خلاف اور انصاف کے لئے جنگ لڑ رہا ہوں، ہم نے صرف انصاف کی۔
انہوں نے کہا کہ جنگل کے قانون میں طاقت کی حکمرانی ہوتی ہے، بنانا ری پبلک میں کوئی قانون نہیں ہوتا اور اگر طاقتور ڈاکوؤں کو قانون کے اندر نہ لائے تو ملک کبھی اوپر نہیں اٹھ سکتا۔
عمران خان نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کا مطلب انصاف ہے، طاقتور اور کمزور کے لئے ایک ہی قانون ہونا چاہئے، بڑے ڈاکوؤں کو قانون کے نیچے لانا ہو گا، اسی لئے آپ کو جہاد کے لئے تیار کرنے آیا ہوں اور اگر آپ کو سمجھ نہ آئی کہ جہاد کیا ہے تو آپ خود کش حملہ کردیں گے۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ تر پیسے غریب ملکوں سے امیر ملکوں میں جاتے ہیں، 1700 ارب ڈالرز غریب ممالک سے چوری ہوکر امیر ممالک منتقل ہوتے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ شہباز شریف، ان کے بیٹوں کی ایف آئی اے میں 16 ارب کی چوری پکڑی گئی، آصف زرداری کا اومنی اکاؤنٹ 100 ارب سے بھی زائد کا ہے، در اصل یہ منی لانڈرنگ کر کے ڈالر بیرون ملک بھیجتے ہیں اور چوری کے پیسوں سے بڑے بڑے لندن میں فلیٹ خریدے جاتے ہیں۔
Comments are closed on this story.