Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آرمی چیف سے امریکی کمانڈرجنرل کا رابطہ، سیلاب کی تباہ کاریوں پراظہارِافسوس

سیلاب کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کیلئے امریکی ٹیم کل پاکستان پہنچے گی
شائع 03 ستمبر 2022 09:17am

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈر کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک نے ٹیلی فون پررابطہ کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا کہ جنرل مائیکل ایرک نے شدید بارشوں کے سبب پاکستان میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں اور اموات پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

امریکا کی جانب سے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم بھیجی جارہی ہے۔

ٹیم پاکستان میں سیلاب سےہونے والے نقصان کا تخمینہ لگائے گی، جس کے بعد جائزہ رپورٹ کی روشنی میں یوایس ایڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے امداد فراہم کرنے سے متعلق امور طے کیے جائیں گے۔

پاکستان

Rain

USA

Floods in Pakistan