Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک آدمی ذاتی مفاد کیلئے ملک کو داؤ پر لگانے کیلئے لگا ہوا ہے: افنان اللہ

ہ آدمی جلسہ میں کہہ رہا ہے کہ پاکستان بنا تو 40 کروڑ آبادی تھی
شائع 02 ستمبر 2022 11:27pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل
Tabahi bhi… mehngai bhi… awam ka kiya? | Rubaroo with Shaukat Paracha | Aaj News

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک آدمی ذاتی مفاد کے لئے پورے ملک کو داؤ پر لگانے کے لئے لگا ہوا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ‘روبرو’ میں گفتگو کرتے ہوئے افنان اللہ نے کہا کہ تمام لوگ ملک کر مشکل صورتحال سے نکلنے میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں مگر ایک آدمی ذاتی مفاد کے لئے ملک کو داؤ پر لگانے کے لئے لگا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک مشکل میں ہے اور عمران خان جلسے کر رہے ہیں، یہ آدمی جلسہ میں کہہ رہا ہے کہ پاکستان بنا تو 40 کروڑ آبادی تھی، اس کو درست کر رہا ہے وہ وہ کہتا ہے 40 لاکھ آبادی تھی، در اصل دونوں کو نہیں معلوم آبادی کتنی تھی۔

اس موقع پر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عون عباس پبی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ٹیلی تھون میں لوگوں نے ریکارڈ پیسے دیئے جب کہ 9 حلقوں میں سے کسی حلقے میں سیلاب نہیں آیا ہے۔

PMLN

AAJ NEWS

imran khan

PTI jalsa