Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

ترکیہ کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیراعظم

شہبازشریف نے سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ترکیہ وفد سے ملاقات کی۔
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2022 12:57pm
سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر ترکیہ کے شکرگزارہیں، شہباز شریف
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر ترکیہ کے شکرگزارہیں، شہباز شریف فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر ترکیہ کے شکرگزارہیں۔

سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے ترکیہ کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا جہاں وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ وفد سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ترکیہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاکستان آنے پر مشکور ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، ترکیہ نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کی مدد کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کی سیلاب متاثرین کیلئےامدادکوقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں،یہ اقدام دونوں ملکوں کے قریبی برادرانہ تعلقات کامظہرہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے چاورں صوبے، گلت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کچھ حصے متاثر ہوئے، میں نے زندگی میں اتنی زیادہ تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی، سیلاب سے 300 بچوں سمیت ایک ہزارسے زائد افرادجاں بحق ہوئےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے لاکھوں گھر بے گھر اور کھڑی فصلیں تباہ وبرباد ہوگئیں، مویشی سیلاب میں بہہ گئے،ہم اس آفت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امدادی اشیاء کی ٹرینیں ترکیہ سے پاکستان کیلئے روانہ ہوچکی ہیں، صدر طیب اردوان اور ترکیہ کی انتظامیہ کو میرا شکریہ کا پیغام پہنچائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان پہنچ گئے

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان پہنچ گئے، جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعظم کو گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

شہباز شریف غذر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے فضائی دورے کے بعد متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔

پاکستان

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Pakistan Flood

Madad Karo

Turkish delegation