Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایشیا کپ: سری لنکا بنگلا دیش کو شکست دیکر سُپر فور میں

بنگلا دیش کی ٹیم ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوچکی ہے۔
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2022 09:19am
ایشیا کپ میں بنگلادیش کے ارمانوں پر پانی پھر گیا۔ فوٹو — آئی سی سی
ایشیا کپ میں بنگلادیش کے ارمانوں پر پانی پھر گیا۔ فوٹو — آئی سی سی

سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو دو وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کے سُپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرلیا۔

دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے فیصلہ کُن مقابلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس میں بنگلادیشی ٹیم نے مقرر اوورز میں 7 وکٹوں کو نقصان پر 183 رنز بنائے۔

میچ کی پہلی اننگ میں بنگلادیش کی جانب سے عفیف حسین 39، مہدی حسن 38 اور محمود اللہ 27 رنز بنا سکے۔ بولنگ میں سری لنکن گیند باز چمیکا کرونارتنے، ونیدو ہسارنگا دو، دو جب کہ دلشان، اسیتھا فرنینڈو اور مہیش ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوسکے۔

بنگلادیش کا 184 رنز کا ہدف سری لنکن ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر میچ کے آخری اوور میں حاصل کیا۔ دوسری اننگز میں بلے بازی کرتے ہوئے سری لنکا کے کوسل مینڈیس 60 اور داسن شناکا 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بولنگ میں بنگلادیش کے عبادت حسین 3 اور تسکین احمد 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب ہوئے۔

بنگلا دیش کی ٹیم سری لنکا اور اس سے قبل ایونٹ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوچکی ہے۔

ایونٹ میں اگلا میچ پاکستان اور ہانک کانگ کے درمیان کل شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

dubai

Sri Lanka

Bangladesh

t20 cricket

Asia cup

Asia Cup 2022