Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان

ٹی 20 سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہوگی۔
شائع 31 اگست 2022 09:54am
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک انگلینڈ ٹی 20سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہوگی۔

کراچی میں شیڈول میچز کی ٹکٹ کی قیمت 250 سے 1500 روپے رکھی گئی ہے جبکہ لاہور میں ہونے والے میچز کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک ہوگی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا، سیریز 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔

ایشیا کپ ٹی 20: پاکستان جمعے کو ہانگ کانگ کے خلاف میدان میں اترے گی

دوسری جانب ایشیا کپ ٹی 20میں پاکستان ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ جمعے کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔

میچ کے لیے قومی ٹیم نے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کیا،کھلاڑیو ں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

بھارت کے خلاف میدان میں اترنے والے تینوں فاسٹ بولرز نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی کو آرام دیا گیا۔

پاکستان

PCB

Hong Kong

England

t20 series

Asia cup

Asia Cup 2022

pak vs eng