Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بیٹی نے سگی ماں کو پیروں تلے کرسی کھینچ کر سرعام پھانسی پر چڑھا دیا

مریم کو مبینہ طور پر بدسلوکی کرنے والے شوہر کے قتل کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی.
شائع 30 اگست 2022 03:43pm

ایران میں ایک بیٹی نے قتل کی سزا کے قانون کے تحت اپنی ہی ماں کو پھانسی دے دی۔ مریم کریمی کو ان کی اپنی بیٹی نے پھانسی کے وقت کرسی کو لات مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ واقعہ مارچ 2021 کا ہے، مریم کو مبینہ طور پر بدسلوکی کرنے والے شوہر کے قتل کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی، جس نے انہیں طلاق دینے سے انکار کر دیا تھا۔

مریم کے والد اور اکلوتے رشتہ دار ابراہیم نے پرامن طریقے سے ضدی داماد کو صحیح کام کرنے اور اس کی مسلسل زیادتی کا نشانہ بننے والی بیٹی کو طلاق دینے پر راضی کرنے میں ناکام رہنے کے بعد قتل میں مدد کی۔

 تصویر بزریعہ ایران ہیومن رائٹس مانیٹر
تصویر بزریعہ ایران ہیومن رائٹس مانیٹر

قتل کے بعد مریم کی چھ سالہ بیٹی کو دادا دادی کے ساتھ رہنے کے لیے لے جایا گیا۔ اسے بتایا گیا کہ وہ یتیم ہے اور اس کے والدین فوت ہو چکے ہیں، اس کے نئے سرپرستوں نے اسے 13 سال تک اندھیرے میں رکھا۔

رپورٹ کے مطابق مریم اور ابراہیم کی پھانسی کی تاریخ سے چند ہفتے قبل 19 سالہ بیٹی کو بتایا گیا تھا کہ اس کے والد کیسے اپنے انجام کو پہنچے۔

گزشتہ سال 22 فروری کو مریم اور ابراہیم کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر پھانسی میں تاخیر ہوئی تھی۔

ایران کے اسلامی قانون کے تحت قاتل کی سزا کا فیصلہ ریاست کے بجائے مقتولین کے لواحقین کرتے ہیں۔

سزا سنانے پر اہل خانہ سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ بدلہ “قصاص” کی صورت میں لینا چاہتے ہیں، یا معاف کرکے اس کے بدلے “دیت” کی رقم وصول کرنا چاہتے ہیں۔

معافی بھی ایک آپشن ہے جو حیرت انگیز طور پر مقبول ہے۔

 تصویر بزریعہ ایران ہیومن رائٹس مانیٹر
تصویر بزریعہ ایران ہیومن رائٹس مانیٹر

مریم کے معاملے میں فیصلہ کرنے والی واحد فرد ان کی بیٹی تھی۔

چند ہفتوں بعد اس نوعمر کو رشت سنٹرل جیل لے جایا گیا تاکہ وہ اپنی ماں کے پیروں کے نیچے سے کرسی کو لات مار کر ان کی پھانسی کی سزا کو انجام دے سکے۔

مجرم ابراہیم کو عارضی مہلت دی گئی، لیکن گارڈز نے یقینی بنایا کہ وہ مریم کا پھانسی پر چڑھنا اپنی آنکھوں سے سامنے کھڑے ہوکر دکھیں۔

Iran

Murder

human rights

Islamic Laws