Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عدالت نے الیکشن کمیشن کو فواد چوہدری کے خلاف کارروائی سے روک دیا

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حتمی حکم جاری کرنے سے روک دیا۔
شائع 30 اگست 2022 11:42am
عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی حکم جاری کرنے سے روک دیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی حکم جاری کرنے سے روک دیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف کارروائی سے روک دیا ۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی میں الیکشن کمیشن کی طرف سے توہین کمیشن کے نوٹس کے خلاف فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست میں فیصل فرید ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے، توہینِ عدالت کا اختیار صرف اعلیٰ عدالتوں کو حاصل ہے،آئین میں دیے گئے مخصوص اختیارات عام قانون سازی کے تحت دوسرے اداروں کو تفویض نہیں کئے جا سکتے۔

عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست پرالیکشن کمیشن کو 7 ستمبر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حتمی حکم جاری کرنے سے روک دیا۔

pti

ECP

Lahore High Court

Fawad Chaudhary

rawalpindi bench