Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام پرویز الٰہی کے نام پر رکھ دیا گیا

وزیراعلٰی پنجاب اسپتال کو اپ گریڈ کرنے اور افتتاح کے لیے جلد وزیرآباد کا دورہ کریں گے
شائع 29 اگست 2022 09:26pm
بیڈز کی تعداد 400 تک بڑھائی جا رہی ہے۔ فوٹو — فائل
بیڈز کی تعداد 400 تک بڑھائی جا رہی ہے۔ فوٹو — فائل

وزیر آباد: انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرکے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے نام پر رکھ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انسٹیٹیوٹ کا نیا نام چوہدری پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہوگا جس کے مین بورڈز اور جی ٹی روڈ پر نصب کیئے گئے بورڈ پر بھی نام تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب اسپتال کو اپ گریڈ کرنے اور افتتاح کے لیے جلد وزیرآباد کا دورہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپتال کو جدید خطوط پر استوار کر کے بیڈز کی تعداد 400 تک بڑھائی جا رہی ہے۔

punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

Wazirabad

hospital