Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے وقف کرنے کا اعلان

قذافی سٹیڈیم کے نزدیک ایک بلین ڈالر سے 25 منزلہ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا، پرویز الٰہی
شائع 29 اگست 2022 07:42pm
متاثرین کے لئے ادویات اور میڈیکل سٹاف بھی بھجوائے گی۔ فوٹو — فائل
متاثرین کے لئے ادویات اور میڈیکل سٹاف بھی بھجوائے گی۔ فوٹو — فائل

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے اپنا زیرِ استعمال ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے وقف کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پرویزالٰہی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں پنجاب کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے دینے اور وزیراعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں کے لئے وقف کرنے کا اعلان کیا۔

کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لئے ادویات اور میڈیکل اسٹاف بھجوائے گی۔

پنجاب کابینہ نے بارشوں اور سیلاب سے آبپاشی کے انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کی تعمیر و مرمت کے لئے 4 ارب روپے کے خصوصی فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے نشتر سپورٹس کمپلیکس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کے شعبے میں گولڈ میڈل کی خوشی ملنا قابل تحسین ہے، قذافی اسٹیڈیم کے نزدیک ایک بلین ڈالر سے 25 منزلہ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔

اس موقع پر پرویز الٰہی نے پاکستان کے پہلے گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ دین محمد کو گھر دینے جب کہ سنوکر چیمپیئن احسن رمضان کو 10 لاکھ روپے کی سنوکر ٹیبل دینے کا بھی اعلان کردیا۔

cm punjab

lahore

floods

Pakistan Flood