Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی میں شوکت ترین کی مبینہ کالز کیخلاف قرارداد جمع

شوکت ترین منظم پلاننگ کے ساتھ ملک کے خلاف سازش کر رہے ہیں، قرار داد کا متن
شائع 29 اگست 2022 04:23pm

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین پی ٹی آئی رہنما محسن لغاری اور تیمور سلیم جھگڑا کی مبینہ آڈیو کالز پر پنجاب اسمبلی میں اظہارتشویش کی قرارداد جمع کرادی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ کی رکن حِنا پرویزبٹ نے قرارداد جمع کروادی، جس میں میں کہا گیا ہے کہ شوکت ترین منظم پلاننگ کے ساتھ ملک کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف سے متعلق شوکت ترین اورپی ٹی آئی رہنماؤں کی مبینہ آڈیو لیک

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ آڈیو کالز کی فوری تحقیقات کی جائیں اور تینوں شخصیات کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

واضح رہے کہ مبینہ آڈیو کلپ سوشل میڈیا پرلیک ہوا ہے، جس میں سابق وفاقی وزیرخزانہ پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے ساتھ معاہدے سے متعلق بات کررہے ہیں۔

punjab assembly

Resolution

audio leak