سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا
سندھ ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ دینے سے روک دیا۔
عمران خان کو 12 جولائی بھکر جلسے میں توہین الیکشن کمیشن کرنے پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت اسد عمر، فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 30 اگست کو طلب کررکھا تھا۔
اسد عمر کی درخواست پر سماعت میں عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کارروائی جاری رکھے لیکن عدالتی فیصلہ ہونے تک حتمی حکم جاری نہ کرے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے فیصلے سے متعلق درخواست پی ٹی آئی اسد عمر نے دائرکی تھی۔
کیس کا پَس منظر
الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان ،اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے۔
تینوں پارٹی رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔
Comments are closed on this story.