Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلاب کے باعث بلوچستان کے تعلیمی ادارے مزید 5 روز کے لیے بند

صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ تمام تعلیمی ادارے 29 اگست سے 5 ستمبر جمعہ تک بند رہیں گے۔
اپ ڈیٹ 29 اگست 2022 10:31am
تعلیمی اداروں کو مزید 5روز کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان ٹوڈے
تعلیمی اداروں کو مزید 5روز کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان ٹوڈے

سیلاب کے باعث بلوچستان بھر کے تعلیمی اداروں کو مزید 5 روز کے لیے بند کردیا گیا جبکہ صوبائی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری نے بتایا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث بلوچستان کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو 5 روزکے لیے مزید بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام سرکاری تعلیمی ادارے 29 اگست سے 5 ستمبر جمعہ تک بند رہیں گے۔

نصیب اللہ مری کا کہنا تھا کہ فیصلہ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی حالیہ تباہی کے باعث کیا گیا، بیشتر سرکاری اسکولوں میں سیلاب پانی داخل ہو چکا ہے جبکہ کئی اضلاع میں سیلاب متاثرین کو اسکول اور کالجز میں پناہ دی ہوئی ہے۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے تعلیمی اداروں کو مزید 5روز کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف اضلاع میں متاثرین خصوصا سیلابی ریلوں میں پھنسے ہوئے خاندانوں کو بھی ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے جبکہ متاثرین میں خوراک کی فراہمی کا سلسلہ پاک فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے زریعے جاری ہے۔

بلوچستان

quetta

Schools

Balochistan flood