Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کے دور افتادہ علاقے گوٹھ سدوری کا دورہ کیا۔
اپ ڈیٹ 28 اگست 2022 01:16pm
سربراہ پاک فوج نے  سیلاب متاثرین کے حوالے سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر
سربراہ پاک فوج نے سیلاب متاثرین کے حوالے سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام اولین ترجیح ہیں، سیلاب سے متاثرہ ہر شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کے دور افتادہ علاقے گوٹھ سدوری کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کے حوالے سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، ان کا احوال پوچھا اور مصافحہ کیا جبکہ آرمی چیف نے علاقے میں قائم فلڈ ریلیف اور میڈیکل کیمپوں کا بھی دورہ کیا۔

بعد ازاں جنرل قمر جاوہد باجوہ نے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بارش اور سیلاب متاثرین کی حفاظت اور بہبود ان کی پہلی ترجیح ہے، ہم ہر سیلاب متاثرہ فرد تک پہنچیں گے اور متاثرین کی داد رسی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

پاک فوج کے سپہ سالار کا مزید کہنا تھا کہ امدادی کاموں کے ساتھ بحالی کو بھی یقینی بنائیں گے، پاکستان کی عوام اولین ترجیح ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے لیے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ احکامات کا انتظارکرنے کی بجائے اپنے متاثرہ بہن بھائیوں تک پہنچیں اور قدرتی آفت کے متاثرین کی داد رسی کے لیے بڑھ چڑھ کرکام کریں۔

آرمی چیف آج سندھ کےسیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سندھ کےسیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ دورہ سندھ کے دوران پاک فوج کی جانب سے جاری امدادی کاموں میں مصروف جوانوں سے ملاقات کریں گے۔

پاک فوج نے212ریلیف کلیکشن پوائنٹ بھی قائم کردیئے ہیں، سندھ میں81، پنجاب میں 73، بلوچستان میں41 اور خیبرپختونخوا میں 17 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

پاکستان آرمی نے فلڈ ریلیف عطیات کے لیے اکاؤنٹ قائم کیے ہیں۔

rawalpindi

ISPR

Army Chief

quetta

General Qamar Javed Bajwa

Balochistan flood