Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلاب متاثرین کے لئے 10 روپے عطیہ کریں، وزیراعظم کی اپیل

وزیراعظم فلڈریلیف 2022 کا شارٹ کوڈ 9999 جاری کردیا
اپ ڈیٹ 26 اگست 2022 04:04pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کے لئے 10روپےعطیہ دینے کی اپیل کردی۔

“وزیراعظم فلڈ ریلیف” میں عطیات دینے کے لیے آپ اپنے موبائل فون میں فنڈ لکھ کر9999 پربھیجیں، آپ کے میسج بھیجنے پر10روپے کا عطیہ وزیراعظم ریلیف فنڈ میں جمع ہوجائے گا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق تمام موبائل فون آپریٹرز ریلیف فنڈ میں بھیجے گئے عطیات کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کومطلع کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم آفس کے حکم پر پی ٹی اے کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

Shehbaz Sharif

پاکستان

Rain

Balochistan flood