Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

مریم اورنگزیب نے سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دے دیا

متاثرین کی مدد کیلئے عطیات کی ضرورت ہے۔
شائع 25 اگست 2022 02:33pm

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قراردے دیا۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بارشوں و سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قومی جذبہ دکھانا ہوگا، متاثرین کی مدد کیلئے عطیات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑے پیمانے پر تباہی سے خطیر رقم درکار ہوگا،وفاق صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کرکوششیں کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلابی ریلوں سے ریلیف کے کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

PMLN

پاکستان

Maryam Aurangzeb