Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا سیلابی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ

وزیراعظم کو لندن میں اپنی بیمارپوتی کی عیادت کے لیے جانا تھا
شائع 25 اگست 2022 02:11pm

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظراپنا دورہ لندن منسوخ کردیا ہے۔

وزیراعظم کو قطر کے دو روزہ سرکاری دورے کے بعد لندن میں اپنی بیمارپوتی کی عیادت کے لیے جانے تھا۔

انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے واپس اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا، جبکہ پاکستان میں وزیراعظم ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر محکموں کے افسران وزیراعظم کو امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں حالیہ بارشوں اورسیلاب کى تباہ کاريوں کے باعث مزيد 73 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ اموات کى کل تعداد 903 ہوگئی۔

Shehbaz Sharif

پاکستان

Balochistan flood

Sindh floods