وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 24 رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر 24 رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
24 رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر راجہ بشارت اور وائس چیئرمین چیف سیکرٹری پنجاب ہوں گے۔
صوبائی وزیر خزانہ محسن خان لغاری، وزیر تعمیرات علی افضل ساہی اور صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی سمیت آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
اس کے علاوہ سیکرٹریز لائیوسٹاک، لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ، ڈی جی پی ڈی ایم اے، ڈائریکٹر سول ڈیفنس، ڈی جی ریسکیو1122اور فور کور ہیڈکوارٹر انجینئرنگ کے نمائندے بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی کسی بھی ناگہانی آفت کے حوالے سے پیشگی پلان تیار کرے گی اور پھر پیشگی وارننگ، ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کرے گی۔
وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بروقت اقدامات کیے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ لوگوں کو آبیانیہ اور مالیہ بھی معاف کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.