Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان ایک زخمی درندے کی طرح پھڑ پھڑا رہے ہیں: خرم دستگیر

حکومت کے پاس شواہد مکمل ہوں گے توعمران خان کو گرفتار کریں گے
شائع 22 اگست 2022 11:06pm
کوئی شخص قانون سے ماورا نہیں۔ فوٹو — فائل
کوئی شخص قانون سے ماورا نہیں۔ فوٹو — فائل
Toheen-e-Adalat - Kya Imran Khan maafi mangain gay?| Faisla Aap Ka with Asma Shirazi

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت کے پاس شواہد مکمل ہوں گے تو عمران خان کو گرفتار کریں گے۔

آج نیوز کے پروگرام ’فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نےکہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے چوری نہیں کی تو پیش ہوکر صفائی دیں یا پھر ریاست مدینہ کا نام لینا بند کردیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس شواہد مکمل ہوں گے توعمران خان کو گرفتار کریں گے، کیونکہ جب ثبوت موجود ہوں تو کوئی شخص قانون سے ماورا نہیں۔

اس موقع پر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یاور عباس نے کہا کہ عمران خان کو کل بڑی چالاکی کے ساتھ گرفتار کرنے کی کوشش کی، لیکن جب ہزاروں کی تعداد میں عوام بنی گالہ پہنچے تو پولیس کچھ نہیں کرسکی۔

یاور عباس کا مزید کہنا تھا کہ جب تک تحریک انصاف چیئرمین کے ساتھ عوام کی سپورٹ رہے گی، راناثنااللہ کچھ نہیں کرسکتے، رانا ثنا وہ زبان استعمال کریں جو کل برداشت کرسکیں۔

pti

imran khan

islamabad police

Balochistan flood

sindh flood