Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پانچ لیگی ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج

اسمبلی کے انتخاب پر جھگڑا کرنے پر مسلم لیگ ن کے 5 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کرلیا گیا۔
شائع 22 اگست 2022 05:34pm
نتخابی عمل کئی منٹ تک معطل رہا۔ فوٹو — فائل
نتخابی عمل کئی منٹ تک معطل رہا۔ فوٹو — فائل

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں مسلم لیگ ن کے 5 ایم پی ایز مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اسپيکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب پر جھگڑا کرنے پر مسلم لیگ ن کے 5 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف مقدمہ تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ رانا مشہود، مرزاجاوید، رخسانہ کوثر، سیف الملوک کھوکھر اور مياں رؤف کیخلاف درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لیگی ایم پی ایز نے اسپیکر کے الیکشن میں اسمبلی کی کارروائی متاثر کی، 29 جولائی کو اسپیکر کے انتخاب کے دوران ليگی اراکين نے زبردستی بيلٹ پيپر بک چھينی، جس سے انتخابی عمل کئی منٹ تک معطل رہا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ بيلٹ پيپر بک خاتون رکن رخسانہ کوثر کے قبضہ سے ملی جسکی جانچ پڑتال کی تو4 بیلٹ پیپرز پھٹے ہوئے تھے۔ عملے پر حملہ، انتخابی سامان چھیننے اور انتخابی عمل میں رکاوٹ کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

pti

PMLN

FIR

punjab assembly